ملکہ اور گردونواح میں مرغی کا گوشت کلو کے بجائے لیٹروں میں فروخت ہونے لگا

Malka

Malka

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان سے) ملکہ اور گردونواح میں مرغی کا گوشت کلو کے بجائے لیٹروں میں فروخت ہو نے لگا۔

تفصیلات کے مطابق گلیا نہ ، ملکہ ، سینتھل ، منگلیہ اور آمنہ آبا د میں مرغی کا گو شت 1000گرام کی جگہ 900یا 850گرام میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ریٹ بھی اپنی مرضی سے وصول کیے جا تے ہیں ۔کوئی پوچھنے والانہیں۔

گوشت کی قیمت کلو کے حساب سے وصول کی جاتی ہے لیکن گا ہکوں کو گوشت 100گرام کم دیا جا تا ہے ۔ دوکانداروں کا کہنا ہے ہمیں سپلائی میں من کی جگہ 36کلو گوشت دیا جاتا ہے۔

اس لیے ہم بھی گا ہکو ں کو 1000گرام کی جگہ 900گرام گوشت فروخت کرتے ہیں ۔ شہریوں نے اے سی کھاریاں میاں اقبال مظہر سمیت اعلی حکا م سے نوٹس لے کر ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔