کوئٹہ : اکبر بگٹی کیس، عدالت کی سرکاری گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت

Akbar Bugti

Akbar Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سرکاری گواہان کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ انسداد دہشت گردی کورٹ جج آفتاب احمد لون نے نواب اکبر بگٹی کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد شیرپائو نے نواب زادہ جمیل بگٹی کے وکیل پر جرح کی جس بگٹی کے وکیل سہیل راجپوت نے کہا کہ مشرف اور آفتاب شیرپائو کے وکلاء نے بہانوں کی ایک کتاب بنا کر رکھی ہے اور ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کرتے۔

عدالت نے آفتاب احمد شیرپائو کی عدالت سے آج کی استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام سرکاری گواہوں کو اگلی پیشی پر عدالت میں پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کئے ہیں۔ بعد ازاں مقدمے کی سماعت 8 جولائی تک ملتوی کر دی۔