کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر دھماکا، دو افراد زخمی

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر پل کے نیچے پارکنگ کی جگہ پر دہشت گردوں نے ایک گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

دھماکے کے باعث دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ دو کلو کے قریب وزنی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔