کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مستعفی

Dr Abdul Malik Baloch

Dr Abdul Malik Baloch

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کچھ دیر قبل گورنر بلوچستان کے گھر پہنچے اور اپن استعفیٰ گورنر کو پیش کیا۔ دوسری جانب بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو بھی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ بھی خالی ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی و قائمقام اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنا استعفیٰ پارٹی سے مشاورت کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دیا ہے۔

یوں اب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر دونوں عہدے خالی ہو گئے ہیں۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ کل اسمبلی کا اجلاس بلوایا جائے گا، جس میں پہلے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا اور پھر وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مری معاہدے کے تحت اب ن لیگ کے سردار ثناء اللہ زہری اگلے وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں گے۔