کوئٹہ : سریاب روڈ پر دھماکہ، 4 افراد زخمی

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ایف سی کے تین اور بی سی کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سریاب روڈ چکی شاہوانی کے قریب سڑک کنارے نصب بم کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دہشت گردوں نے اس وقت روز دار دھماکے سے اڑایا جب ایف سی کی گاڑی یہاں سے گزر رہی تھی۔

دھماکے میں ایف سی کے تین جوان لاس نائیک جواد، سپاہی قدرت اللہ، سپاہی یارو خان جبکہ بلوچستان کانسٹیبلی کا اہلکار محمد بخش زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ایف سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی۔