کوئٹہ میں ہونے بم دھماکے کیخلاف 10 اگست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

Quetta Blast

Quetta Blast

لاہور: نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری طالب حسین کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی تعزیتی اجلاس میںسول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔

احمد بلال،ریاض بنگش،محمدصابر ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کوئٹہ بار کے صدر اور اے آر وائی کے نمائندے اور نیشنل پارٹی کے کارکنان کی شہادت پر بھی غم اور افسوس کااظہار کیا گیا۔ شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اس واقعے کے خلاف10اگست کو چار بجے پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔