کوئٹہ میں 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) پشتون آباد کے رہائشی 4 سالہ بچے میں پولیس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس بلوچستان میں ریکارڈ کئے گئے پولیو کیسز کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے تعلق رکھنے والے 4 سالہ شریف اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس بلوچستان میں اب تک پولیو کے ریکارڈ کیسز کی تعداد 4 جب کہ کوئٹہ میں 2 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک کوئٹہ، لورالائی اور قلعہ عبداللہ سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔