کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج 20 ویں روز بھی جاری

Young Doctors Protest

Young Doctors Protest

کوئٹہ (جیوڈیسک) ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاج 20 ویں روز بھی جاری، او پی ڈیز کے بائیکاٹ کے باعث ہسپتال آنے والے مریض رل گئے کوئی پرسان حال نہیں۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے اگر 25 مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے 20 ویں روز بھی او پی ڈیز کا بائیکاٹ بدستور جاری ہے جس کے باعث سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ سے تنخواہوں کی عدم فراہمی سمیت ڈاکٹروں کے تحفظ اور دیگر مطالبات کے لیے پر امن احتجاج پر ہیں جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے جبکہ دوسری جانب مغوی ڈاکٹر ارشاد کھوسہ بھی تاحال بازیاب نہیں ہوئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق حکومت کی جانب سے اگر24 مئی تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو شدید لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ،پیرا میڈیکل فیڈریشن 25 مئی کو اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گئے جو مطالبات کے حل تک جاری رہے گا۔