کوئٹہ : گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی

Fire

Fire

کوئٹہ (جیوڈیسک) نواں کلی میں 30 سالہ نیلم پری کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ایک ہفتہ قبل سسر سے ناچاقی پر نیلم اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ جس پر شوہر اور سسر اسے منا کر واپس لے آئے۔

گھر واپس آنے پر نیلم کے شوہر، سسر اور ساس نے ملکر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ نیلم کو تشویشناک حالت مین بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق نیلم کا 90 فیصد جسم جھلس گیا ہے۔ پولیس نے شوہر اور سسر کو گرفتار کر لیا ہے۔