کوئٹہ : فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

کوئٹہ (جیوڈیسک) شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پہلا واقعہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔

جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اسپنی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔