کوئٹہ: فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق

Congo Virus

Congo Virus

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج 12 سالہ بچے میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد رواں سال بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہو گئی ہے جبکہ 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ عبدالولی کو 4 روز قبل ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

رواں سا ل کانگو کے مر یضوں کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ اس مریض سے اب تک 10 افراد زندگی کی بازی ہار چلے ہیں۔