کوئٹہ: ایف سی کارروائی، انسانی سمگلنگ کے تحت یورپ جانے والے 40 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) گوادرمیں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے تحت یورپ جانے والے 40 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق گوادر کے انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کی جہاں ایک مکان سے بغیر دستاویزات یورپ سے ایران جانے والے 40 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ہونے والے افراد میں سے پیشتر کا تعلق پنجاب سے ہے جو مزدوری کرنے ایران اور یورپی ممالک غیر قانونی طور پر جا رہے تھے، ایف سی نے گرفتار 40 افراد کو ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔