کوئٹہ : غیر ملکیوں کیخلاف کریک ڈائون، 35 افغان باشندے گرفتار

Afghan Residents Arrested

Afghan Residents Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ پولیس کا غیرملکی باشندوں کے خلاف کریک ڈائون، شہر کے مختلف علاقوں سے 35 افغان باشندے گرفتار کرلیے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے تھانہ بروری، شالکوٹ، تھانہ خروٹ آباد، تھانہ ائیرپورٹ، تھانہ زرغون آباد، تھانہ کچلاک، تھانہ نیوکچلاک کی حدود میں غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے۔