کوئٹہ : دکی میں دو گروپوں کی فائرنگ، دو راہگیروں سمیت 3 جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) دکی کے علاقے میں دو گروپوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو راہگیروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ دیرینہ رنجش کے نتیجے میں پیش آیا جس میں دو راہگیروں سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والوں کی میتوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا جبکہ زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا۔