کوئٹہ سانحہ کی وجہ سے جشن آزادی کو سادگی سے منایا جائے، رانا فیصل

Rana Faisal

Rana Faisal

اٹلی (شیخ بابر سے) دبئی کی ممتاز سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت رانا فیصل نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں خودکش دھماکے کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر ہمارے دل غم زدہ اور لہو لہان ہیں۔

اس بار جشن آزادی کی تقریب کو سادگی سے منایا جائے پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے اور اس کو حاصل کرنے کیلئے ہم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

لیکن ہمارا دشمن نہیں چاہتا کہ ہم ترقی کریں ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیاں دے کر اس ملک کو حاصل کیا لیکن ہمارا دشمن ہر وقت ہمیں نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔