کوئٹہ: ضلع بارکھان کی جیل سے قتل کا قیدی فرار

Barkhan Quetta

Barkhan Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع بارکھان کی سب جیل سے قتل کا قیدی فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے ڈیوٹی پر تعینات 3 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق بارکھان کی سب جیل سے قتل کا قیدی شہبان ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو جل دے کر فرار ہوگیا۔

قیدی کے فرار ہونے پر پولیس نے ڈیوٹی پر تعینات 3 اہلکار کے خلاف فرائض سے غفلت برتنے کا مقدمہ درج کرکے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب سے شہر کی ناکہ بندی کرکے فرار ہونے والے قیدی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔