کوئٹہ : جناح ٹائون سے خاتون سمیت دو چینی باشندے اغوا
Posted on May 24, 2017
By Majid Khan
اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں

Chinese
کوئٹہ (جیوڈیسک) جناح ٹائون کے علاقے سے مسلح افراد نے خاتون سمیت دو چینی باشندوں کو اغوا کر لیا ، ملزموں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کے حوالے سے ضروری شواہد اکٹھے کر لئے۔
ملزموں نے اغوا کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک راہ گیر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
پولیس اور دیگر اداروں نے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں اغوا کاروں کی تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com