کوئٹہ: جوائنٹ روڈ سے 4 کلو وزنی بم برآمد ،ناکارہ بنا دیا گیا

Bomb Disposal

Bomb Disposal

کوئٹ (جیوڈیسک) پولیس نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، جوائنٹ روڈ سے 4 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا۔

پولیس کے مطابق بم نامعلوم افراد کی جانب سے جوائنٹ روڈ کے قریب بروری کراس پر چیک پوسٹ کے قریب رکھا گیا تھا کہ برآمدکر لیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق پانی کے تھرماس میں رکھا بم 4 کلو وزنی تھا، جس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بارود اور تاریں فٹ تھیں،جو گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا،مزید کاروائی کے لئے ناکارہ شدہ بم متعلقہ تھانہ پہنچادیا گیا۔