کوئٹہ اور کچلاک میں پولیس کی کارروائی، 6 ملزم گرفتار

Arrest

Arrest

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ اور کچلاک پولیس کی کارروائی کے دوران مختلف وارداتوں میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان سے چھینی گئی گاڑی ،اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ اور کچلاک میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

جن سے قبضہ سے ایک گاڑی ، ایک لاکھ 85 ہزار روپے نقد 13 عدد موبائل فون ، ایک کلاشنکوف ، ایک ٹی ٹی پسٹل اورایک میگارف پسٹل برآمد کئے گئے ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔