کوئٹہ دھماکے کے شہیدوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر شریک ہیں، جوزف فرانسس

Joseph Francis

Joseph Francis

لاہور: قانونی وسماجی ادارے کلاس کے ڈائریکٹر وپاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے چیئرمین ایم اے جوزف فرانسسنے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔

نے اس الم ناک واقعے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہاراور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

انہوں نے پنجاب میں معصوم بچوں کے اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر بھی گہری تشویش کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا ہے۔