کوئٹہ میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر سے پابندی ختم

Pillion Riding

Pillion Riding

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں دفعہ 144 کی معیاد ختم ہونے پر موٹر سائیکل ڈبل سواری پر سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کےذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سات جون کوئٹہ میں بے امنی کے واقعات کے بعد دفعہ 144 نافذ کی تھی جس کے تحت موٹرسائیکل ڈبل سواری۔

اسلحے کی نمائش اور پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی تھی۔ تاہم گذشتہ رات بارہ بجے کے بعد دفعہ 144 اٹھا لی گئی ہے۔