کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتار، اسلحہ اور پولیس کی وردیاں بھی برآمد

Target Killers Arrested

Target Killers Arrested

کوئٹہ (جیوڈیسک) مختلف علاقوں سے کالعدم تنظیم کے پانچ ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیے گئے، اسلحہ اور پولیس کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔

حساس اداروں، پولیس اوراے ٹی ایف نے سریاب کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر مزید کارروائی کرتے ہوئے سیٹلائٹ ٹاؤن کے ایک مدرسے سے مزید 2 ٹارگٹ کلر گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے پولیس کی وردیاں اور اسلحہ برآمد ہوا پانچوں ملزموں سے تفتیش جاری ہے۔