کوئٹہ : پشتون آباد میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس موبائل پرحملے کا مقدمہ پشتون آباد تھانے میں ایس ایچ او طیب الرحمان کی مدعیت میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ 34,427,353,302 پی پی سی اور دہشتگردی کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، گزشتہ روز فائرنگ واقعہ کے بعد سے پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ناکہ جات پر بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے ،تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ گزشتہ روز پشتون آباد میں پولیس موبائل پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔