کوئٹہ : انسداد پولیو سینٹر کے قریب ہونیوالے دھماکے کا مقدمہ درج

Quetta Blast

Quetta Blast

کوئٹہ (جیوڈیسک) مقدمہ ایس ایچ او احمد علی کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گرد کے خلاف درج ہوا ہے۔ مقدمے میں 302، 324،186،353،427 اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

گذشتہ روز دھماکے میں بارہ پولیس اور ایک ایف سی اہلکار سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور چوبیس زخمی ہو گئے تھے۔

تمام زخمی اس وقت سی ایم ایچ میں زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں انکے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔