کوئٹہ :وزیر اعظم نے گورنر ہائوس میں سول سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیر اعظم ایک دوزہ دورے کے دوران کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ پہنچنے پر انہوں نے گورنر ہائوس کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا۔

اس سے قبل کوئٹہ آمد پر ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے استقبال کیا، وزیر اعظم نے خضدار دادو ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا، کوئٹہ میں قائم یہ گرڈ سٹیشن 220 کے وی کا ہے، وزیر اعظم کو کوئٹہ کے دورے میں شہر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بلوچ قوم کے ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لانے کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی وزیر اعظم نے لورالائی سے ڈی جی خان ٹرانسمیشن لائن کا بھی افتتاح کیا ، وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران گیس کے نئے منصوبوں کا بھی افتتاح کریں گے جن پر 84 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔