کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Polio

Polio

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔

پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین میں پولیو وائرس پھیلنے کے شدید خطرات ہیں جب کہ دو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جو 27 مئی تک جاری ہے گی، دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کی 17 یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جس کے دوران 2 لاکھ 27 ہزار 192 بچوں کو ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔