کوئٹہ: سیکورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Quetta Security Forces, Operation

Quetta Security Forces, Operation

کوئٹہ (جیوڈیسک) نیو سریاب تھانے کی حدود میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

کوئٹہ کے علاقے نیو سریاب میں رات گئے سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریش کر رہی تھی کہ دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

بعد ازاں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیں گئیں ہیں، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو شناخت کے لئے مردہ خانہ میں رکھدیا گیا ہے۔