سانحہ کوئٹہ کے بعد فضا سوگوار، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند

Quetta Tragedy

Quetta Tragedy

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سول ہسپتال دھماکے کے بعد آج ملک کی فضا سوگوار ہے۔ کوئٹہ شہر میں اداسیوں اور ویرانی کے ڈیرے ہیں ہر کوئی غم سے نڈھال ہے۔

عدالتوں میں سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ دکانیں اور مارکیٹیں بھی بند ہیں۔ بلوچستان حکومت کے اعلان کے بعد صوبے میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں بھی کوئٹہ سانحے پر فضا سوگوار ہے۔ عدالتوں میں ہڑتال ہے اور وکلا کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔

دوسری طرف دھماکے کے بعد کوئٹہ سے ستائیس شدید زخمیوں کو فضائیہ کی ایئر ایمبولینس پر کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہمی کی جا رہی ہے ۔ کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں بھی زخمی زیر علاج ہیں۔

دوسری طرف کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونیوالے آج ٹی وی کے کیمرہ مین شہزاد کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ادا کر دی گئی جبکہ ڈان ٹی وی کے شہید کیمرہ مین محمود ہمدرد کی تدفین کوئٹہ میں کی گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے میں 70 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔