کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

کوئٹہ (جیوڈیسک) باچا خان چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہوٹل پر بیٹھے 5 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرجاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں تینوں زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ سرکلرروڈ، مشن روڈ، سورج گنج بازاراورملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹرسائیکل پر سوار 4 افراد نے ہوٹل پر بیٹھے ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب وزیراعلی ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی۔