’’کوئن‘‘ نے کنگنا رناوت کو ایک اور ایوارڈ دلا دیا

Kangana Ranaut

Kangana Ranaut

نیو دہلی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی فلم کوئن نے بھارت کا سب سے بڑے فلمی ایوارڈ سے نواز دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں بھارتی حکومت کی سرپرستی میں دیئے جانے والے سب سے بڑے ایوارڈز ’’نیشنل ایوارڈز ‘‘کی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی بھارت کے صدر پرناب مکھرجی تھے۔ جنہوں نے کنگنا رناوت کو کوئن میں ان کی بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ 2015 سے نوازا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت کو 2008 میں فلم ’’فیشن ‘‘ پر نیشنل ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔