قرآن ایسا معجزہ ہے جس کو نافذ کرکے دنیا کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے، محمد حسین محنتی

Muhammad Hussain Mehnti

Muhammad Hussain Mehnti

کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ روزہ انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بے حد پسند ہے۔ رمضان کی ساعتوں، رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹا جائے۔ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے۔ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے۔ رمضان میں قرآن سے تعلق کو مضبوط کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارتھ کراچی4 J کے آخری اسٹاپ الحمیداسکول سے متصل روڈ پر دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پر غور و فکر اور تدبر کی اشد ضرورت ہے۔ قرآن ایسا معجزہ ہے جس کو نافذکرکے دنیا کو تباہی سے بچایا جاسکتا ہے۔

قرآن کو تلاوت کے ساتھ سمجھ کر پڑھنے سے زندگیوں میں تبدیلی لا ئی جاسکتی ہے۔ قرآن ایسا مضبوط نظام دیتا ہے جو معاشرہ میں امن و سلامتی، محبت و یگانگت، عدل و انصاف اور سب کو حقوق دلاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی حکومت اور ریاست کو صحیح سمت مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نظام میں تبدیلی کے لئے ضروری ہے کہ دیانتدار، صالح اور کرپشن سے پاک لوگوں کو منتخب کرکے ایوانوں تک پہنچایا جائے۔ جماعت اسلامی اللہ کے پیغام کو عام کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے۔

سید انوار احمد
سیکریٹر ی اطلاعات
جماعت اسلامی، وسطی
0345-2385320