قرآن پاک سرچشمہ رشد ہدایت ہے اوراس کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینار نور ہیں، مفتی محمد طاہر مسعود

Mufti Mohammad Tahir Masood

Mufti Mohammad Tahir Masood

لاہور (نامہ نگار) قرآن پاک سرچشمہ رشد ہدایت ہے اور اس کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے مینار نور ہیں، وہ والدین خوش قسمت ہو تے ہیں جواپنے بچوں کو قرآن پاک ناظرہ پڑھاتے ہیں یا حفظ کراتے ہیں۔

ان خیالات کااظہار وفاق لمدارس العربیہ پاکستان کے مر کز ی را ہنماء مولانا مفتی محمد طاہر مسعودآف سرگودھااورپاکستان علماء کونسل کے مرکزی راہنماء مولاناعبدلکریم ندیم آف خان پورنے گزشتہ رو ز ”تقریب سعیدختم مشکوةشریف”سے جامعہ مدرسہ علوم الشرعیہ میںخطاب کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پرمدرسہ مہتمم مولاناسیدمصدوق حسین شاہ،عا لمی شہرت یافتہ نعت خواںمحمدطاہربلال چشتی اوردیگرنے بھی خطاب کیا،انہوںنے کہاکہامت مسلمہ موجود ہ پر یشانی حالی قرآ ن پاک کی تعلیمات کی دوری کی وجہ سے ہے،انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان امت مسلمہ کیلئے اللہ تبارک وتعالی کاخاص انعا م ہے اوریہ عا لم اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی لب کشائی برداشت نہیںکی جاسکتی۔استحکام پاکستان کیلئے پور ی ملت اسلا میہ افواج پا کستان دنیاکی ناموربہادرفوج ہے جوسرحدوںکی حفاظت کیساتھ ساتھ داخلی استحکام کیلئے بھی اپناتاریخی کرداراد کر ر ہی ہے۔