قرةالعین میمن کا ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہ سے تجاوزات کا فوری خاتمہ ہدایت

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی حدود میں شاہراہوں کی صفائی وستھرائی ،سڑکوں فٹ پاتھوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا فوری خاتمہ کرکے اس حوالے سے عوامی شکایات اور ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت کی ہے ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے کہاکہ علاقائی ترقی اور خدمات کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تمام محکمے اپنی محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنا ئیں غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اورتمام زونز کے فوکل پرسنز کے ہمراہ شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زون کا تفصیلی دورہ کرکے شاہراہوں پر صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے دورے کے موقع پر ایڈمنسٹریٹر کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل کالونی A-1 چوک تا شمع شاپنگ سینٹر کے اطراف اور شاہ فیصل فلا ئی اوور تک شاہراہوں پر تجاوزات اور رکاوٹوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات سیل بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ شاہراہوں سے تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ اور اسے مستقل بنیادوں پر روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

بعد ازاں ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران وملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر عوامی مسائل کے بروقت حل کے لئے علاقائی سروے کو یقینی بنا کر مسائل کا فوری ازالہ کریں۔

DMC Korangi Karachi News

DMC Korangi Karachi News