ایدمنسٹریٹر قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے مسیحی عبادت گاہوں اور بستیوں میں کرسمس کے حوالے سے بلدیاتی انتظامات کا آغاز کردیا

Faisal Zone DMC Korangi Karachi

Faisal Zone DMC Korangi Karachi

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی نے کرسمس کے حوالے سے مسیحی بستیوں اور عبادت گاہوں کے اطراف بلدیاتی انتظامات کی بہتری کے حوالے سے اقدامات کا آغاز کردیا ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسائل سے چھٹکارہ اور بلدیاتی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنا ئیں قرة العین میمن نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر ضلع کورنگی کی حدود میں بسنے والی مسیحی عوام کو بلدیاتی مسائل سے مثالی ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائیگا ۔

کرسمس کے حوالے سے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کی جانب سے مسیحی بستیوں اور چرچوں کے اطراف جاری بلدیاتی انتظامات کے معائنے کے لئے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے متعلقہ افسران کے ہمراہ تفصیلی دورہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مسیحی بستیوں اور چرچوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے تمام تر انتظامات مسیحی رہنمائوں اور عبادت گاہوں کے منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیا جائے۔

دورے کے موقع پر میونسپل کمشنر عمران اسلم نے مسیحی رہنمائوں اور عبادت گاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور کرسمس کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت جاری بلدیاتی مسائل کی بہتری کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی نے مسیحی رہنمائوں کو یقین دلایا کہ بلدیہ کورنگی علاقائی مسائل کے خاتمے اور علاقائی سطح پر مستقل بنیادوں پر بلدیاتی مسائل کیحل کے لئے اپنی تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لارہی ہے منتظمین کی جانب سے پیش کئے مسائل پر میونسپل کمشنر عمران اسلم نے موقع پر موجود افسران کو مسائل فوری حل کرنے کے احکامات دیتے ہوئے محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کی کہ مسیحی بستیوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے آمد و رفت کے راستوں سے تجاوزات اور ہر قسم کی رکاوٹوں کا فوری خاتمہ یقینی بنا ئیںاس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے اور منتظمین کی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا یا جائے ۔