ربیع الاول وہ مقدس مہینہ ہے جس میں سرور دو عالم نے اس کائنات آب و گل میں ظہور فرمایا، حافظ حفیظ الرحمن

Lahore Mehfil Milad

Lahore Mehfil Milad

لاہور : ربیع الاول شریف وہ مقدس مہینہ ہے جس میں سرور دو عالم نے اس کائنات آب وگل میں ظہور فرمایا ہمیں اس پاکیزہ مہینہ کا شایان شان طریقے سے استقبال کرنا چاہیے کیونکہ آپ کی تشریف آوری سے ہی ہمیں ایمان کی دولت نصیب ہوئی اور آپ سرکار دو عالم کے آنے سے جہالت اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا اور آپ کی ولادت با سعادت سے ہر طرف نور پھیلاآپ کی آمد سے انسانیت کو عروج ملا۔

پوری دنیا آپ کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کر رہی ہے ہم سب آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تو دنیا اور آخرت میں سر خرو ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارخطیب اہلسنت مولانا حافظ حفیظ الرحمٰن آف لاہورنے ڈاکٹر محمد عدنان کے والد محترم برکت علی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے ا ن کے آبائی گھرکاہنہ نومیںمنعقدمحفل میلادمصطفی کے موقع پر محفل کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر علم وفن محبوب آقارسالت مآبۖسے شروع ہوتا ہے اورآپ ۖپر ہی اختتام پزیر ہوتا ہے محبوب آقاۖایسے جان جہاں ہیں کہ جن کے قول کو اللہ تعالیٰ نے اپنا قول اور جن کے فعل کو اللہ تعالیٰ نے اپنا فعل قرار دیا اور جن کی رضا کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رضااور جن کے راستے کو اللہ تعالیٰ نے اپنا راستہ قرار دیااب ہمیں بھی مجموعی طور پرسیرت محبوب خدا کو دیکھتے ہوئے اپنی زندگیوں کوشریعت رسول ۖکے مطابق گزارنا چاہیے۔

اس موقع پرتلاوت قرآن کی سعادت قاری محمدمدثررحمانی نعیمی نے حاصل کی جبکہ ثناء خوان مصطفیٰ سید عثمان شاہ، شکیل احمد ، اعظم حسین سہروردی آف ساہیوال ،واجد علی اورحافظ بلال نقیبی نے ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ محفل کی نقابت کے فرائض تنویرعباس طاہر قادری آف ساہیوال نے سرانجام دئیے۔

محفل میلادپاک میں سابقہ چیئرمین حاجی مہردین رحمانی چیئرمین حاجی بشارت علی، امانت علی ،محمد عمران ،علی رضا،مرزاابرار بیگ ، غلام مصطفیٰ بھٹی ، سیدزاہد شاہ ،ڈی ایس پی کامران زمان،ڈی ایس پی محمدعارف بٹ،ایس ،ایچ،او،کاہنہ میاں عطا اللہ،انچارج انویسٹی گیشن خالد ورک،ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹراخترگجر،امانت علی ،محمد عمران،محمد ےٰسین،محمد رمضان ،منظوراحمد،منیر احمد،محمد سعید،محمد شفیق،محمدلطیف، اشفاق احمد،نتویراحمد ،ہمایوں بھٹی،مقصود خالد، رانا اشفاق احمد ،عابد بھٹی ،عطااللہ بھٹی،میاں عامر احمد، میاںالیاس ،ذیشان حیدر،امانت ساگر اور عوامی سماجی سیاسی شخصیات نے بھر پو شرکت کی۔

0345-4894081غلام مصطفی بھٹی