شہید ملت سائیکل ریس آج منعقد ہو گی۔ ریس کا آغاز مزار قائد سے ہو گا

Cycle Race

Cycle Race

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے شہید ملت ٹرافی سائیکل ریس (آج) مورخہ 23 اکتوبر 2016ء بروز اتوار صبح 8:30 (ساڑھے آٹھ) بجے منعقد ہو گی۔

ریس کے چیف آرگنائزر حاجی غلام محمد خان نے کہا کہ سائیکل ریس کا آغاز مزار قائد کے VIPگیٹ سے ہوگا ریس کا افتتاح وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی نادر حسین خواجہ ،چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کے رکن غلام یاسین کے ہمراہ کرینگے۔

اس موقع پر سندھ پولیس کا بینڈ قومی ترانہ اور قومی نغموں کے دھن کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔
جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر