رفیق ماڈل سکول جمبر کا پیف سے الحاق، غریبوں کو مفت تعلیم دینے کا اچھا اقدام ہے۔ رانا سکندر حیات

 Rana Sikandar Hayat

Rana Sikandar Hayat

جمبر (نامہ نگار) تعلیم حاصل کرنا ہر انسان پر لازم ہے۔ تعلیم کی بدولت ملک ترقی کرے گا۔ میں اپنے ضلع کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا۔ صحت، پانی اور تعلیم میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار ضلع قصور کے چئیرمین رانا سکندر حیات خاں نے پیف پارٹنر رفیق ماڈل سکول جمبر کے نیو کیمپس کے افتتاح پر کیا۔ انہوں نے کہا میں اپنے ضلع کو پہلے نمبر پر لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کروں گا۔

انہوں نے رفیق ماڈل سکول کے نیو کیمپس کی تعمیر پرسکول کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔ سکول کے افتتاح کی تقریب سے ورلڈکالمسٹ کلب کے وائس چئیرمین سید بدرسعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان ادھور ا ہے۔ اتنے مہنگائی کے دور میں مفت تعلیم کے رفیق ماڈل سکول انتظامیہ نے اچھا قدم اٹھایا۔ غریب لوگوں کے بچے بھی اب پرائیویٹ ادارے میں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔مذہبی سکالر ڈاکٹر پروفیسر اختر عزمی نے تعلیم کے موضوع پر مکمل روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی مشکل آئے مگر اس کی پرواہ کیے بغیر اس کو حاصل کرو۔ تعلیم ہی انسان کو بناتی سنوارتی ہے۔ ڈی ایس پی موٹر وے رانا نذیر نے کہا کہ بچے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ تعلیم ہی اچھے برے کی پہچان کراتی ہے۔

ریسکیو 1122 کے وقاص بلال نے کہا کہ تعلیم ہی ہمیں سبق دیتی ہے کہ کس طرح دوسروں کی مدد کرنے چاہیے۔ اسی جذبے کے تحت ریسکیو 1122دل جمعی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ اس سے پہلے سکول کے پرنسپل نامور ماہر تعلیم شفیق احمد خان نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچھلے چالیس سال سے تعلیم میدان میں بچوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ہیں اور آج بھی اسی جذبے سے میدان تعلیم میں ہیں۔ سکول کے سرپرست شکیل احمد خان TEمانیٹرنگ قصور نے بتایا کہ اس سکول کے نیو کیمپس کی تعمیر وجہ پیف کی مفت تعلیم ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق کی وجہ سے ایک سال میں سکول میں داخلہ سو فیصد بڑھ گیا۔ سکول ہذا میں کمروں کی کمی وجہ سے نئے کیمپس کا بنانا ضروری ہوگیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانان گرامی کو یادگار شیلڈ پیش کی گئیں۔