راحت علی پانچویں پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے

Rahat Ali

Rahat Ali

لاہور (جیوڈیسک) یو اے ای کے میدان ریکارڈز کی وجہ سے پاکستان کے ہوم گراؤنڈ بننے لگے۔

یونس خان کے بعد راحت علی نے بھی ابوظہبی ٹیسٹ میں ایک معرکہ سر کر لیا۔

ملتان کے سپوت نے ٹیسٹ کرکٹ میں پچاس وکٹیں حاصل کر لیں۔ مارلون سموئلز کی وکٹ کے ساتھ راحت علی نے وکٹس کی ففٹی مکمل کی وہ پاکستان کے پانچویں لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے۔

ان سے پہلے یہ سنگ میل وہاب ریاض، محمد عامر، جنید خان اور لیجنڈ وسیم اکرم نے عبور کیا تھا۔