راحت فتح علی خان آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گے

Rahat Fateh Ali Khan

Rahat Fateh Ali Khan

ٹامپا (جیوڈیسک) کلاسیکی اور جدید گائیکی میں بیمثل استاد راحت فتح علی خان 25 اپریل کوہونیوالی آئیفا ایوارڈ کی تقریب میں پرفارم کریں گے اور اپنی البم بیک ٹولوو بھی لانچ کریں گے۔ استادراحت فتح علی خان کی آواز کاجادو آئیفاایوارڈ کے موقع پر بھی چلے گا۔

وہ امریکی ریاست فلوریڈاکے شہر ٹامپا میں Magic of the movies and Tschnical Award کے موقع پر پرفارم کریں گے۔ راحت فتح علی خان کے امریکا اور کینیڈا کے ٹورز کا بھی اسی موقع پراعلان کیا جائیگا۔ اورنئی البم ریلیز کی جائیگی۔ استادراحت فتح علی خان نے سجدہ جیسا گیت گا کر بالی ووڈ کی فلم مائی نیم ازخان کو چار چاند لگائے تھے۔

سنگھ ازکنگ ہو یا کل یوگ ان کے گیتوں نے بالی ووڈکی ایک کے بعد دوسری فلم کے میوزک کو سپرہٹ بنایا تھا۔ استاد راحت فتح علی خان ہالی ووڈ سانڈٹریکس ڈیڈمین واکنگ، دافورفیدرز اور Apocalypto میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھاچکے ہیں اوراب آئیفا، راحت کے امریکی مداحوں کے لیے انہیں اپنے سامنے سننے کانادرموقع بنے گا۔