راحیل شریف نے پاک فوج میں احتساب کا عمل شروع کر کے عظیم روائت قائم کی ہے، راجہ عدیل

Raja Adeel

Raja Adeel

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) افواج پاکستان لورز کے چئیرمین راجہ عدیل عرف راجہ شانی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج میں احتساب کا عمل شروع کر کے عظیم روائت قائم کی ہے جسے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے،اقدام سے ملک دشمن عناصر اور کرپٹ لوگوں میں لرزہ طاری ہے۔

اگر جمہوری قوتوں کی طرف سے خود احتسابی کا عمل شروع نہ کیا گیا تو قوی امکان ہے کہ اسٹیبلشمنٹ احتساب کی اس روائت کو خود آگے بڑھائے گی،کرپٹ عناصر سے نجات حاصل کرنے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،، کرپشن سے بنائی جائیدادوں کی نیلامی کر کے لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں جمع کرا کر ملک کے قرضے اتارے جائیں۔

ملکی ترقی کا راز ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی سر کوبی میں مضمر ہے،آرمی چیف نے کرپشن کے خلاف احتساب کا آغاز اپنے ادارے سے شروع کر کے ثابت کردیا کہ انکے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیںجو وہ کہتے ہیں وہ کرتے ہیں،پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی،ہر محب وطن پاکستانی کا یہ مطالبہ ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کا بھی ایسا ہی احتساب ہونا چاہئے۔

انکا کہنا تھا کہ کڑا احتساب ہی اس ملک کو اپنے پاوں پرکھڑاکرسکتا ہے،کرپشن کے ناسور کی وجہ سے آج دہشتگردی پھل پھول رہی ہے،کیونکہ کہیں نہ کہیں دہشتگردی کی جڑیں کرپشن سے جڑی ہیں،جسکی سرکوبی کے لئے راحیل شریف جیسے دلیرانہ اقدامات کی ضرورت ہے،آج ملک میں دہشتگرد برائے فروخت ہیں،نہ سکول محفوط ہیں نہ پارک اور نہ مساجد امام بارگاہیں۔

قوم کا مستقبل اور امن ملک دشمن عناصر تباہ وبرباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں،جسکی سرکوبی کے لئے جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے،مصلحتوں کے شکار ہمارے سیاستدان کبھی شفاف احتساب کی حمائت نہیں کریں کہ کیونکہ انکے مفادات بھی اسی سے وابستہ ہیں۔