راحیل شریف کو برازیل کا اعلیٰ ترین اعزاز ملنے پر پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کی مبارکباد

PML-Q France

PML-Q France

فرانس (اشفاق چودھری) دنیا کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشتگردی کیخلاف بیمثال خدمات کی انجام دہی پر افواج پاکستان کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو برازیل کی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزاز”آرڈر آف میرٹ “ ملنے پر پاکستانی عوام ‘ افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق)فرانس کے رہنماؤں سجاد احمد ڈوگہ، راجہ مظہر افتخار ذمہ واریہ، چودھری عبدالروف ڈوگہ و دیگر نے کہا کہ برازیل کی جانب سے سربراہ عساکر کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈ نہ صرف دہشتگردی کیخلاف جنرل راحیل شریف کے عزم و خدمات کا اعتراف و شکریہ ہے بلکہ دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کے کردار و خدمات اور قربانیوں کے ساتھ عوام پاکستان کی کی امن پسندی اور دہشتگردی سے نفرت کیلئے بھی خراج تحسین ہے۔

جبکہ اس عزازکے حصول کے بعد راحیل شریف کو ہی دنیا کی اہم ترین شخصیت کا مقام حاصل نہیں ہوا ہے بلکہ پاکستانی فوج کیلئے بھی یہ اعزازدنیا کی ذمہ دار ترین ‘ اہم ترین ‘ قابل ترین اور بہادرترین فوج کے منصب جبکہ پاکستان کے عالمی وقار ومقام کی تجدید کے مترادف ہے۔.