راحیل شریف کا کور ہیڈ کوارٹر چکلالہ کا دورہ، آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی

Raheel Sharif

Raheel Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان ایف کیمبل نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ بھی کیا۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی فوج کے کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ آپریشن ضرب عضب میں اس کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔ جنرل کیمبل نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز چکلالہ کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل اور سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ٹین کور کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی بھی کی۔