چیف آف آرمی اسٹاف راحیل شریف، ڈائریکٹر جنرل رینجرز بلال اکبر سے سائبان سٹیزن کیمونٹی بورڈ کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلد یاتی ایڈ منسٹریٹر کراچی آپریشن کو ناکام بنانا چاہتے ہیں ، جسکا ثبوت کراچی کی گلیوں میں گندگی، غلاظت کے ڈھیر اور جگہ جگہ گٹروں کا ابلنا، پینے کا صاف پانی کا نہ ہونا، صحت اور تعلیم کے اداروں کی ناقص کارکردگی اور ٹرانسپورٹ کی ابتر صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام صورتحال سے عوام کو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے ہوتے ہوئے یہ تمام صورتحال بہتر تھی جبکہ اب اس آپریشن کے بعد کراچی کی مقامی آبادیوں میں انسانی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے روکا جارہا ہے جس سے کراچی کے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بلدیاتی ایڈمنسٹریٹر جو اپنے اداروں کے ملازمین سے کام لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے انہیں ہٹا یا جائے، عالم علی نے کراچی میں مستقل اور پائیدار امن کیلئے کہا کہ اگر کراچی میں نگران ناظم اعلیٰ سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ سے بنایا جائے تو ہم کراچی کو صرف ایک سال میں امن کا گہوارہ بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کراچی میں جماعتی بنیادوں پر الیکشن کرایا گیا تو امن کیلئے کی گئی تمام کوشش ضائع ہوجائیں گی کیوں کہ سسٹم کے ذریعہ ایک عام آدمی الیکشن نہیں جیت سکتا۔ لہذا ضروری ہے کہ بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر کرایا جائے۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو کراچی میں امن ایک خواب بن جائے گا۔