جنرل راحیل شریف ذاتی دوست اور قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں، جنرل سرنکولس کارٹر

General Nicholas Carter

General Nicholas Carter

مانچسٹر (عارف چوہدری) برطانوی چیف آف دی جنرل سٹاف جنرل نک کارٹر نے کہا کہ پاکستانی آرمی دنیا کی بہترین ہے پاکستانی آرمی اور برطانوی فوج کے دوستانہ مراہم اور جنرل راحیل شریف کے ساتھ ذاتی مراہم ہیں۔

پاکستانی فوج ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردی کے خلاف موثر ترین کاروائی کر رہی ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے برطانوی آرمی کے سربراہ مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر پاکستانی آرمی کے کرنل عثمان قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور، بیرسٹر امجد ملک، رکن یورپی پارلیمنٹ افضل خاں، چوہدری انبل مسرت کونسلر نعیم الحسن، حاجی عبد الغفار نے شرکت کی بیرسٹر امجد ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کا مضبوط ترین ملک ہے ہماری فوج کی قربانیاں ایک مثال ہیں۔

General Nicholas Carter Meet

General Nicholas Carter Meet

General Nicholas Carter Meet

General Nicholas Carter Meet