رحیم یار خان: قصاب کے اڈے پر چھاپہ، مضر صحت گوشت برآمد

 Hazardous Meat

Hazardous Meat

رحیم یار خان (جیوڈیسک) محکمہ لائیو اسٹاک نے پولیس کے ہمراہ قصاب کے اڈے پر چھاپہ مار کر مضر صحت گوشت برآمد کر لیا اور قصاب کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے سردار گڑھ میں قصاب کو گرفتار کر کے مضر صحت گوشت برٕآمد کر لیا اور نہر کے کنارے کیمکل چھڑک کر ضائع کردیا۔

پولیس نے قصاب عاشق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے،ملزم مضر صحت گوشت کو مختلف ہوٹلوں پر فروخت کرتا تھا۔