رحیم یار خان : سی ٹی ڈی دفتر کے باہر خودکش دھماکہ، دو اہلکار زخمی

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں سی ٹی ڈی دفتر کے باہر خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے اسے روک لیا۔

خودکش حملہ آور نے دفتر کے بیرونی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جائے حادثہ سے خودکش حملہ آور کا دھڑ بھی مل گیا ہے ۔ واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔