رحیم یار خان اور کشمور میں ٹریفک حادثات، 6 افراد جاں بحق

Accident

Accident

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں نیشنل ہائی وے پر بس اور ٹرالر میں ہونے والے تصادم سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کشمور میں انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اور کار کے تصادم میں 3 کار سوار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

کار سوار افراد کی شناخت عبدالعزیز، صاحب خان اور وزیر کے نام سے ہوئی ہے اور ان کا تعلق کندھ کوٹ سے ہے۔ پولیس نے کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے کوچ قبضہ میں لے لی۔