رحیم یار خان :پی پی اور ن لیگی کارکنوں میں جھگڑا ، متعدد زخمی

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یارخان میں حالیہ بلدیاتی الیکشن لڑنے کی رنجش پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں جھگڑے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ خان پور یونین کونسل موضع کوٹلہ ماہی سے حالیہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے مرید خان سرائی اور پی پی پی کی ٹکٹ پر وائس چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے جاوید خان جو کہ آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوا ۔

جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے جو کہ پولیس کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں علاج معالجہ اور ایم ایل سی کے لیے آئے ہوئے تھے کہ اسی دوران دوسرا گروپ بھی ہسپتال پہنچ گیا اور دوبارہ جھگڑا ہوگیا ۔ جھگڑے کے باعث ایمرجنسی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس کی نفری ہسپتال پہنچی اور دونوں گروپوں کے زخمی افراد کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سٹی لے گئی ۔