ریلوے ٹکٹ پرچون کی دکانوں پر ملیں گے، بلاول بڑے ہو جائیں تو تبصرہ کرینگے۔ سعد رفیق

Saad Rafique

Saad Rafique

لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کراچی ایکسپریس کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کی، کہنے لگے میاں صاحب نے اپنے تمام بدلے معاف کر کے مشرف کو علاج کے لئے باہر جانے کی اجازت دی۔

عمر رسیدہ شخص کے لئے ایسا عدالتی حکم پر کیا۔ خواجہ سعد رفیق نے بلاول کو پھر تنقید کا نشانہ بنایا، کہنے لگے کہ بلاول بڑے ہو جائیں، پھر بات کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ ریلوے کے لئے ای ٹکٹنگ کو متعارف کروایا جائے گا اور 5 سالوں میں 200 نئے انجنوں کا پی سی ون تیار کر رہے ہیں جبکہ کراچی ایکسپریس کی اپ گریڈیشن سے روزانہ 40 لاکھ آمدن ہو گی۔