بارشوں نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی، 3 خواتین، 6 بچے جاں بحق

Rain

Rain

لاہور (جیوڈیسک) بارانِ رحمت کئی علاقوں میں زحمت بن گئی، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں طوفانی بارش سے ایک گھر کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 خواتین اور پانچ بچے جاں بحق ہو گئے۔

چارسدہ کے علاقے تنگی شوڈاگ میں آسمان سے مسلسل گرتے پانی سے گرنے والی چھت ایک بچے کی جان لے گئی۔ حادثے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

سوات میں منکیال کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کالام کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا، کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

آزاد کشمیر کی تحصیل کوٹلی کے موضع گوان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جاں بحق، جبکہ دوسری بے ہوش ہو گئی، دونوں لڑکیاں قریبی چشمے سے پانی بھرنے گئی تھیں۔